Published: 28-10-2022
گجرات(ارشد علی سے)24اکتوبر سے لاپتہ ہونے والے گوجرانوالہ موڑ ایمن آباد کے رہائشی ڈرائیور اشفاق احمد کی خون میں لت پت نعشتھانہ گنجاہ کے علاقہ چوکانوالی کے قریب سڑک پر نہر کنارے سے بر آمد، مقتول کو فائرنگ کرکے اور چھرے کے وار کرکے قتل کیا گیا مقتول کی عمرہ پچاس سال تھی اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ گنجاہ نے موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال پہنچایا نعش تازہ تھی جس سے خون بہہ رہا تھا پولیس تھانہ گنجاہ نے متول کے بھائی امتیاز یعقوب ساکن موڑ ایمن آباد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔