صاحبزادہ محبوب عالم آوانی کا عرس، نوابزادہ طاہر الملک کی حاضری، پیر رضوان منصور سے ملاقات

Published: 30-10-2022

Cinque Terre

گجرات(ارشد محمود سے)صدر مسلم لیگ ن ضلع گجرات نوابزادہ طاہر الملک، نوابزادہ اصغر علی نے گزشتہ روز مصروف ترین دن گزارہ، حلقہ کے درجنوں دیہات کا دورہ کیا، مختلف تقاریب میں شرکت، عمائدین علاقہ کے ساتھملاقاتیں، تفصیلات کے مطابق نوابزادہ طاہر الملک، نوابزادہ اصغر علی نے صاحبزادہ محبوب عالم آوانی کی عرس تقریبات میں شرکت کی، صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی کے ساتھ ملاقات کی کافی دیر تک موجود رہے نوابزادہ طاہر الملک، نوابزادہ اصغر علی نے صاحبزادہ محبوب عالم آوانی کے مزار پر بھی حاضر ی دی فاتحہ خوانی کی اور ملک وقوم کی سلامتی کے لئے دعائیں کیں، بعد ازاں نوابزادگان نے چوہدری ریحان حیدر مراڑیاں کی صاحبزادی کی تقریب رخصتی میں شرکت کی بارات کا استقبال کیا اور کامران حیدر مراڑیاں کو ہمشیرہ کی شادی پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سابق چیئر مین چوہدری کاشف محمود فتح پور، ملک جاوید اختر اعوان، ملک امتیاز اعوان، قیصر بانیاں بھی موجود تھے۔

آج کا اخبار
اشتہارات