عمران خان کا گجرات استقبال ہر لحاظ سے تاریخی ہو گا، چوہدری مونس الٰہی

Published: 31-10-2022

Cinque Terre

گجرات (نمائندہ ڈاک)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر چودھری مونس الٰہی سے پاکستان تحریک انصاف گجرات  اور پاکستان مسلم لیگ کے رہنماؤں کی مشترکہ ملاقات۔ملاقات ایم پی اے چودھری لیاقت علی بھدر، ایم پی اے ساجد احمد بھٹی،ایم پی اے چودھری اختر حیات، میاں عمران مسعود، ایم این اے محترمہ تاشفین صفدر، سید حبیب حیدر، ڈی سی او گجرات عامر شہزاد کنگ، ڈی پی او گجرات غضنفرعلی شاہ  و دیگر بھی موجود ہیں۔ چودھری مونس الٰہی نے حقیقی آزادی مارچ گجرات کے انتظامات اور سکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ لی۔چودھری مونس الٰہی نے کہا کہ عمران خان کا گجرات میں تاریخی استقبال کریں گے۔ہم نے ہمیشہ عوامی خدمت کیلئے سیاست کی ہے جس کے ساتھ پاکستانی عوام کھڑی ہو گی ہم بھی اس کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔ چودھری مونس الٰہی نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں اور انشاء اللہ پہلے سے بھی زیادہ مضبوطی کے ساتھ ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 

آج کا اخبار
اشتہارات