Published: 31-10-2022
لاہور(نمائندہ ڈاک)وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے چینل فائیو کی رپورٹر صدف کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ صدف کی موت پر دلی صدمہ ہوا ہے۔صدف پروفیشنل، محنتی اور قابل صحافی تھیں۔وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے مرحومہ کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی ہے۔ وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے سینئر صحافی مرحومہ صدف کی فیملی کے لئے50لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ پنجاب حکومت مرحومہ صدف کی فیملی کی مکمل دیکھ بھال کرے گی۔حادثے میں صدف کے جاں بحق ہونے کا واقعہ انتہائی دلخراش ہے۔المناک واقعہ پر ہر دل دکھی ہے۔