عمران خان کا ساتھ دے کر ملک اور آنیوالی نسلوں کا مستقبل بچانا ہے، چوہدری حسین الٰہی

Published: 31-10-2022

Cinque Terre

گجرات (آصف علی بھٹی سے) ایم این اے چوہدری حسین الٰہی نے موسیٰ الٰہی ہاؤس میں اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے لانگ مارچ کے استقبال کیلئے دو پوائنٹس بنائے گئے ہیں ایک موسیٰ الٰہی ہاؤس ہے جدھر آپ بیٹھے ہوئے ہیں اور دوسرا سرائے عالمگیر شہر جہاں چوہدری ارشد اپنے ساتھیوں کیہمراہ بیٹھے ہوں گے ابھی مشاورت میں موسیٰ الٰہی میرے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہتا ہے کہ بھائی آپ اپنے حلقہ سے کتنے لوگ لا رہے ہیں تو میں جب بتاتا ہوں تو وہ کہتا ہے میں آپ سے ڈبل لوگ لے کر آؤں گا جتنا بڑا قافلہ ہمارا گجرات سے نکلے گا اس سے بڑا قافلہ یہاں موجود ہو گا آپ سب لوگوں کی ڈیوٹی ہے کہ جب یہاں سے سرائے عالمگیر شہر کی طرف کوچ کریں گے تو ہم ساتھ ہونگے اور سرائے عالمگیر میں بھی اسی طرح استقبال کیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ اس مشن میں ہم سب اکٹھے ہیں یہ جو ہم نے نکلنا ہے یہ نہ آپ نے میرے لئے نہ موسیٰ الٰہی اور نہ عمران خان کیلئے بلکہ آپ لوگوں نے اپنے مستقبل اور ملک کیلئے نکلنا ہے کب تک ہم لوگ برداشت کرینگے کہ ہمارے سروں پر ان کو بٹھایا جائے جن کا ہمارے ملک کیساتھ کوئی واسطہ نہیں یہ کونسی حکومت اور حکمران ہے جو حکومت میں ا ٓتے یہاں اپوزیشن آئی تو باہر بھاگ جاتے ہیں یہ موسمی سیاستدان ہیں ان کی پہچان ہونی چاہئے تین دفعہ جو ملک کا وزیر اعظم بنا ہے آج وہ یہاں نہیں ہے 4مہینے کیلئے ککڑی یہاں وزیر اعلیٰ بنا ہے آج وہ بھی یہاں موجود نہیں ہے 4مہینے ان کی حکومت ہوئی چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی پر پرچے ہوئے کبھی آپ نے سنا ہے کہ گجرات کے چوہدری یہاں سے چلے گئے ہمیشہ یہاں رہے اور ڈٹ کر مقابلہ کیا چوہدری حسین الٰہی نے کہا کہ ہمیں بچپن سے سکھایا گیا ہے کہ ہمارا جینا مرنا یہی ہے آپ لوگوں نے فیصلہ کرنا ہے کہ کس کے ساتھ کھڑے ہیں ایک طرف عمران خان ہے جو ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں اور دوسری طرف وہ چوروں کا ٹبر ہے جو حکومت کے ہوتے ہوئے ملک سے باہر عوام کے ڈر سے بھاگ چکے ہیں منگل والے دن بھرپور شرکت کر کے آپ لوگوں نے ثابت کرنا ہے کہ آپ لوگ سچ اور حق کیساتھ کھڑے ہیں 

آج کا اخبار
اشتہارات