ممتاز عالم دین حافظ حفیظ الرحمن ٹریفک حادثہ میں جاں بحق، سینکڑوں سوگواروں میں سپرد خاک

Published: 31-10-2022

Cinque Terre

گجرات(ارشد علی سے)مرکزی جمعیت اہلحدیث کے راہنما عالم دین جامعہ عبد الستار السلفی غازی کھوکھر کے مہتم مولانا حافظ حفیظ الرحمن گزشتہ روز تھانہ صدر گجرات کے قریب ٹریفک حادثے میں خالق حقیقی سے جا ملے مولانا حافظ حفیظ الرحمن کو آبائی علاقہ میں سپرد خاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں اہل علاقہ مولانا مرحوم کے حفاظ کرام شاگردوں اور معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی مولانا حفیظ الرحمن اشاعت وترویح دین اور اتحاد امت کے حوالے سے کوشاں رہتے تھے اور ان کی دینی خدمات بے مثال تھیں

آج کا اخبار
اشتہارات