لانگ مارچ، عمران خان کیساتھ چوہدری مدثر رضا مچھیانہ مرکزی کنٹینر پر سر گرم عمل

Published: 01-11-2022

Cinque Terre

گجرات(احسان اللہ اعظم سے) تحریک انصاف کا لانگ مارچ، سابق کو آرڈنیٹر وزیراعظم و ضلعی راہنما تحریک انصاف چوہدری مدثر رضا مچھ یانہ اپنی ٹیم کے ہمراہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے شانہ بشانہ متحرک، مرکزی سٹیج پر ہر وقت موجود عوامی توجہ و میڈیا کی توجہ کا مرکز چوہدری مدثر رضا مچھ یانہ چیئرمین عمران خان کے ساتھ صبح سٹیج پر آتے ہیں اور شام کو واپس عمران خان کے ساتھ زمان پارک لاہور چلے جاتے ہیں چوہدری مدثر رضا مچھ یانہ کو خصوصی ڈیوٹیاں تفویض کی گئیں ہیں اس حوالے سے نمائندہ ڈاک سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری مدثر رضا مچھ یانہ نے کہا کہ پاکستان جاگ اٹھا ہے اور نااہل لوگوں اور حکمرانوں کے خلاف پورا پاکستان عمران خان کے شانہ بشانہ ہے اور اتنی زیادہ تعداد میں لوگوں کا سمندر اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام عمران خان کو پسند کرتے ہیں اور ان حکمرانوں سے اظہا ر بیزاری کررہے ہیں انشاء اللہ گجرات میں اپنے قائد عمران خان کا شایان شان استقبال کریں گے اور ثابت کریں گے کہ گجرات عمران خان کے چاہنے والوں کا گڑھ ہے۔

آج کا اخبار
اشتہارات