AC طلحہ نعیم تا بانی کا چھاپہ کنجاہ مین زگ زیگ ٹیکنالوجی کیبغیر بھٹہ خشت کو جرمانہ

Published: 01-11-2022

Cinque Terre


گجرات(نمائندہ ڈاک)ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگکی ہدایات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کوآرڈ طلحہ نعیم تابانی اسموگ کا باعث بننے والے بھٹہ خشت پر بھاری جرمانہ عائد کیا، اسی طرح انہوں نے کنجاہ میں قائم پرانی تکنیک پر چلنے والے بھٹہ مالک کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔ ڈی او ماحولیات مراتب علی ان کے ہمراہ تھے تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کوآرڈ طلحہ نعیم تابانی نے بھٹہ خشت پر چھاپہ مارا جو کہ دھواں فضا میں چھوڑ رہا تھا اور زگ زیگ ٹیکنالوجی پر کام نہیں کر رہا تھا کاروائی کرتے ہیں بھٹہ خشت پر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا اسسٹنٹ کمشنر کوآرڈ طلحہ نعیم تابانی نے کہا کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر کسی بھٹہ خشت کو کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈی سی گجرات عامر شہزاد نے انسداد سموگ مہم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام بھٹہ حشت زگ زیگ تکنیک کو استعمال میں لاہیں۔ انہوں نے اے سیز کو چیکنگ جاری رکھنے جاری ہدایات دیں 

آج کا اخبار
اشتہارات