چوہدری موسیٰ الٰہی سے چوہدری شانی کی اہم ملاقات، لانگ مارچ استقبال لائحہ عمل

Published: 02-11-2022

Cinque Terre

گجرات (آصف علی بھٹی سے) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی راہنماچوہدری موسیٰ الٰہی سے چوہدری شانی کی ملاقات، لانگ مارچ کے حوالے سے سرائے عالمگیر اور مختلف استقبالی کیمپوں کی تیاریوں بارے تبادلہ خیال کیا چوہدری موسیٰ الٰہی نے چوہدری شانی کی تیاریوں کو چیک کرنے کی ڈیوٹی بھی تفویز کی  چوہدری شانی نے کہا ہے کہ قائدین چوہدری صاحبان کی ہدایت پر سینکڑوں کارکنوں پر مشتمل قافلے کی صورت میں لانگ مارچ کا استقبال کریں گے، عمران خان سے کیا وعدہ ایفا کریں گے چوہدری وجاہت حسین چوہدری حسین الٰہی اور چوہدری موسیٰ الٰہی کی قیادت میں گجرات میں فقید المثال استقبال کرینگے اور گجرات کا استقبال ثابت کریگا کہ چوہدری صاحبا ن اور عمران خان سے لوگ محبت کرتے ہیں اور یہ استقبال انشاء اللہ پنجاب میں سب سے بڑا استقبال ہو گا

آج کا اخبار
اشتہارات