Published: 02-11-2022
گجرات(ارشد علی سے)قادر کالونی بھمبر روڈ پر موٹر سائیکل مکینک شاپ صابری آٹو ز میں داخل ہو کر مبینہ طور پر مسلح ملزمان نے موٹر سائیکل مکینک صفدر حسین ولد نذر حسین قوم مرزا ساکن شادمان کالونی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا وقوعہ گزشتہ شام آٹھ بجے کے قریب پیش آیا پولیس کے مطابق شبہ ہے کہ مقتول کو پیسے چھیننے کے دوران مزاحمت پر قتل کیا گیا ہے اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی لالہ موسیٰ راجہ نعیم زاہد ایس ایچ او رحمانیہ غلام شبیر پولیس کی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال پہنچایا پولیس تھانہ رحمانیہ مصروف تفتیش ہے۔