Published: 02-11-2022
گجرات(ارشد محمود سے) صدر مسلم لیگ (ن) ضلع گجرات نوابزادہ طاہر الملک سے جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ضلع گجرات چوہدری احسن اصغر مکیانہ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات میاں اکمل حسین کی مسلم لیگ ن ضلعی سیکرٹریٹ میں خصوصی ملاقات، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع گجرات سمیت ضلع گجرات میں پارٹی کارکردگی سے آگاہی دی، چوہدری احسن اصغر مکیانہ نے نوابزادہ طاہر الملک کو یوتھ ونگ کی کارکردگی سے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ الحمد للہ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع گجرات کی تمام جماعتوں میں سب سے نمایاں اور بھر پور نظر آئے گی انہوں نے کہاکہ وہ ضلع بھر میں ہر یونین کونسل کے ایک ایک دیہات میں جا کر یوتھ ونگ کے نوجوانوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں انشاء اللہ تعالیٰ جلد ہی مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کو گجرات ڈویژن میں شامل دیگر اضلاع تک پھیلایا جائے گا اور نئے عہدیداران کا تعین کیا جائے گا نوجوانوں کو ذمہ داریاں سونپی جائیں گی، چوہدری احسن مکیانہ نے کہاکہ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آئندہ جنرل بلدیاتی الیکشن میں پارٹی کا ہر اول دستہ ثابت ہوگی اور یوتھ ونگ کا کردار نمایاں ہوگا، نوابزادہ طاہر الملک نے چوہدری احسن اصغر مکیانہ اور میاں اکمل حسین کی پارٹی خدمات کی تحسین کی اور انہیں محنت اور لگن سے کام کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری احسن اصغر مکیانہ اور میاں اکمل حسین بطور ضلعی عہدیدار پارٹی کی مضبوطی اور اسے فعال بنانے میں اپنا کردار ادا کرر ہے ہیں چوہدری احسن اصغر مکیانہ، میاں اکمل حسین جیسے محنت پارٹی ورکرز کسی بھی پارٹی کیلئے سرمایہ افتخار ہوتے ہیں انشاء اللہ تعالیٰ مستقبل مسلم لیگ ن اور میاں برادران ہی کا ہے۔