Published: 02-11-2022
گجرات(مدثراقبال سے)اسیران ناموس رسالت حافظ عبداللہ،حسنین وسیم کو گزشتہ روز اڈیالہ جیل سے رہا کردیاگیا جن کا امیرضلع گجرات حافظ مرزا شفیق آرزو قادری، ناظم اعلیٰ سید غلام معین الدین شاہ اورلیگل ایڈوائزر کاشف حسین بھٹی نے احباب کے ہمراہ والہانہ اورپرتپاک استقبال کرتے ہوئے پھولوں کی پتیاں نچھاورکیں اورہارپہنائے،یاد رہے کہ اسیران ناموس رسالت حافظ عبداللہ، حسنین وسیم کو پانچ سال کی سزاہوئی جوگزشتہ روزہائیکورٹ کی طرف سے معطل کرتے ہوئے انہیں ساڑھے چارماہ قید کے بعد اڈیالہ جیل سے ضمانت پررہا کردیاگیا امیرتحریک لبیک ضلع گجرات حافظ مرزا شفیق آرزو قادری نے اسیران ناموس رسالت کی رہائی حق وسچ کی فتح قراردیتے ہوئے تحریک لبیک کی مرکزی قیادت، شمالی پنجاب، ڈویژن گوجرانوالہ کے عہدیداران وذمہ داران کوبھی خراج تحسین پیش کیاجن کی خصوصی کاوشوں سے اسیران ناموس رسالت کی رہائی یقینی ممکن ہوسکی انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنی قیادت پرفخرہے جنہوں نے کبھی بھی مشکل اورکٹھن حالات میں اپنے کارکنان وذمہ داران کوکبھی بھی تنہانہیں چھوڑا،حافظ شفیق آرزو نے سید غلام معین الدین شاہ اوربالخصوص لیگل ایڈوائزر کاشف حسین بھٹی کو بھی زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاجن کی انتھک محنت اورشبانہ روزکاوشوں سے رہائی عمل ممکن ہوسکا۔اس موقع پر مرکزی نائب امیرپیرسید ظہیرالحسن شاہ نے بھی اسیران نامو س رسالت کوجیل سے رہائی پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کااظہارکیااورضلعی امیرحافظ مرزا شفیق آرزو قادری، ناظم اعلیٰ سید غلام معین الدین شاہ،حکیم یحییٰ خان قادری، صاحبزادہ غلام مصطفی سیالوی کے ہمراہ حافظ عبداللہ کے بھائی جوجیل میں انتقال کرگئے تھے کی وفات پرانکی رہائش گاہ پرجاکرتعزیت کیااورمرحوم کے بلندی درجات کیلئے دعائے مغفرت کی۔