Published: 02-11-2022
گجرات(احسان اللہ اعظم سے) پاکستان تحریک انصاف سٹی گجرات کے ٹریڈرزونگ کے صدر محسن جاوید بٹ نے کہاہے کہ قائد انقلاب عمران خان کا بھرپور استقبال کیا جائے گا عمران خان کا لانگ مارچ، گجرات میں مثالی استقبال ہو گا، تحریک انصاف کا ہر رکن اپنے قائد کے استقبال کے لیے متحرک نااہل حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں تحریک انصاف ملک وقوم کو بحرانوں سے نجات دلائے گی اور ملک کو خوشحال بنانے کے لیے اقدامات کئے جائیں گے۔