Published: 02-11-2022
گجرات (امجد مرزا سے) سابق چیئر مین یوسی جلالپورصوبتیاں و راہنما مسلم لیگ ق چوہدری ظفر بہوچھ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رنگ پور پل کی تعمیر چوہدری غلام سرور بہوچھ مرحوم کاخواب تھا جس کو تعبیر مل گئی ہے پل کی تعمیر پر چوہدری حسین الٰہی کے مشکور ہیں، انہوں نے کہا کہ یونین کونسل جلالپورصوبتیاں میں جاری ترقیاتی منصوبے عوامی فلاح و بہبود کے کام، عوامی مسائل کا حل ہمیشہ سے میری اولین ترجیحات میں شامل رہا ہے، انشاء اللہ آئندہ بھی عوامی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے