Published: 02-11-2022
جلالپورجٹاں (محمد اعظم انصاری) چوھدری خالد مظفر کی زیر صدارت مسلم لیگ سٹی جلالپورجٹاں کا اجلاس۔شرکاء کیاعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام۔اجلاس میں عمران خان کیلانگ مارچ کا بھرپور استقبال اور اس میں شرکت کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوھدری خالد مظفر نے کہاکہ چوھدر وجاہت حسین اور ایم این اے چوھدری حسین الہٰی کی ہدایات پر عمران خان کے لانگ مارچ کا گجرات میں بھرپور استقبال کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ جلالپورجٹاں سٹی سے سینکڑوں کارکنان اپنے قائدین کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے عمران خان کا تاریخی اور فقیدالمثال استقبال کریں گے سابق صدر مرکزی انجمن تاجران ملک امتیاز احمد نے کہا وہ قائدین کے حکم پر لانگ مارچ کا استقبال کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔صدر صرافہ ایسوسی ایشن جلالپورجٹاں حاجی حبیب اللہ صراف اورمیر فرخ یعقوب نے کہا کہ عمران خان حقیقی آزادی کے لئے نکل کھڑیہوئے ہیں جبکہ وزیر اعلی چوھدری پرویز الہٰی چوھدری وجاہت حسین اور ایم این اے چوھدری وجاہت حسین بھی قوم کو اغیار کی غلامی سے نکالنے کیلئے عمران خان کے شانہ بشانہ ہیں اور جلالپورجٹاں کے غیور عوام گجرات آمد پر عمران خان خاں تاریخی استقبال کرکے زندہ دل ہونے کا ثبوت دیں گے۔اجلاس میں حاجی ریاض ابراہیم سیٹھ خرم شہزاد ملک عدیل امتیاز چوھدری کالے خان چوھدری بشیر سابق کونسلر صغیر احمد موہلہ چوھدری شوکت حیات منور گوندل ابرار احمد سیٹھ شاہجہان جابر انصاری سید نصیر شاہ چوھدری عمران مظفراور شعیب لودھی سمیت دیگر نے شرکت کی۔چوھدری خالد مظفر کی طرف سے پر تکلف عشائیہ دیا گیا