”حیدر برکس کمپنی“ ادھ والی کھوئی کا شاندار افتتاح صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی نے کاروبار کی خیر و برکت کیلئے دعا کرائی

Published: 02-11-2022

Cinque Terre

گجرات (وسیم گوندل سے) ممتاز بزنس مین چوہدری خالد وڑائچ بولے کے ”حیدر برکس کمپنی“ادھ والی کی پر وقار افتتاحی تقریب۔صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی نے کاروبارکی خیر و برکت کیلئے خصوصی دعا کرائی۔صاحبزادہ فیضان عالم موجود ہمراہ تھے۔ظہرانہ کا اہتمام۔مہمانوں کی استقبال چوہدری خالد وڑائچ، چوہدری فیاض وڑائچ شاہدولہ ٹاؤن، چوہدری راشد وڑائچ ایڈووکیٹ ودیگر نے کیا۔صاحبزادہ پیر غلام بشیر نقشبندی نے کہا کہ چوہدری خالد ایک ایماندار اور درد دل رکھنے والے بزنس مین ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں آج نیا کاروباری شروع کرنے کی جو توفیق بخشی ہے یہ انکی نیک نامی اور ایمانداری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اللہ تعالیٰ ہر اس کاروبارمیں برکت عطا کرتا ہے جہاں ایمانداری اور خدا ترسی سے کام کیا جائے۔چوہدری خالد وڑائچ کی مزید کامیابیوں و کامرانیوں کیلئے دعا گو ہیں۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چوہدری خالد وڑائچ نے کہا کہ انشاء اللہ تعالیٰ ایمانداری کے ساتھ اہل علاقہ کو سروسز فراہم کرینگے۔میں اور میرا خاندان صرف اور صرف دیانتداری کے ساتھ بزنس کرنے کے وصف سے آگاہ ہیں انشاء اللہ اس روایت پر سختی سے کاربند رہتے ہوئے ”حیدر برکس کمپنی“اپنے فرائض سرانجام دے گی۔

آج کا اخبار
اشتہارات