Published: 29-09-2022
گجرات(ارشد علی سے)آرپی او گجرات ڈویژن ڈاکٹر محمد اختر عباس نے چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے، گجرات ڈویژن کے پہلے آرپی او ڈاکٹر اختر عباس نے پولیس لائن گجرات پہنچ کر یاد گار شہداء پر حاضری دی پھول چڑھائے اس موقع پر پولیس کے دستے نے آرپی او کو سلامی دی بعد ازاں آرپی او نے اپنے دفاتر کا دورہ بھی کیا سٹاف سے تعارفی ملاقاتیں کی، ڈاکٹر اختر عباس نے اس موقع پر کہا کہ ریجن کے تمام اضلاع میں امن و امان کا قیام اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔