Published: 02-11-2022
پیر سید نذر محی الدین کا سالانہ عرس ساہنوال میں ہو گا گجرات (ڈاکٹر مظہر حسین چوہان)پیرسید ثاقب محی الدین قادری بارہویں سجادہ نشین دربار قادریہ فاضلیہ بٹالہ شریف کے دادا جان حضرت پیر سید نذر محی الدین قادری سجادہ نشین ہشتم کا سالانہ عرس مبارک انشاء اللہ کل تین نومبر بروز جمعرات بعد از نماز ظہر دربار قادریہ فاضلیہ بٹالہ شریف ساہنوال شریف گجرات میں منعقد ہو گا-علاقہ بھر سے مریدین و عقیدت مندوں کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔