Published: 02-11-2022
ڈنگہ (عبدالمجید پپو)پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما چوہدری یاسر مہر نمبردار فتہ بھنڈ آف انگلینڈ نے کہا کہ لانگ مارچ عوام کی عدم شرکت کے باعث شارٹ مارچ ہوتا جا رہا ہے اور اسلام آباد پہنچنا درکنار جہلم تک ہی لانگ مارچ ختم ہو جائے گا۔ جس کی بنیادی وجہ عوام کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے ورکز کی عدم دلچسپیہے۔ رہی سہی کسر پاکستانی عوام نے گھڑی چور اور توشہ خانہ چور کے نعرے لگا کر نکال دی ہے۔ تو دوسری جانب علی امین گنڈا پوری کی آڈیو ریکارڈنگ نے نام نہاد آزادی مارچ کا پول کھول دیا ہے۔ ایک جانب صحافی ارشد شریف کے بہیمانہ قتل پر مگرمچھ کے آنسو بہانے والے عمران خان نے لانگ مارچ کی کوریج کرنے والے صحافیوں اور رپورٹرز سے جو رویہ اختیار کر رکھا ہے وہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے خاتون رپورٹر صدف نعیم کے کنٹینر کے نیچے آ کر کچلے جانے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور درجات میں بلندی کی دعا کی۔