نیازی کا لانگ مارچ ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے، قاضی عبد الحفیظ

Published: 02-11-2022

Cinque Terre

ڈنگہ (عبدالمجید پپو)تحریک لبیک پاکستان کے راہنما قاضی عبدالحفیظ آف نورجمال نے کہا کہ ٹی ایل پی کا مارچ شروع ہوتے ہی عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں حکومتی مشینری کا استعمال شروع کر دیا تھا۔ پنجاب پولیس کے ذریعے ٹی ایل پی کے پر امن لانگ مارچ کے شرکاء پر شیلنگ اور گولیاں چلوائی گئیں آج وہی پولیس خونی مارچ کو سکیورٹی کیساتھ دارالحکومت کا گھیراؤ کرنے کے لئے لے کر آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی لانگ مارچ کی بجائے ٹی 20 مارچ کر رہا ہے۔ نیازی کے ہر اقدام کا سرا اسرائیل یا بھارت سے ملتا ہے۔ اداروں کے خلاف حالیہ ہرزہ سرائی پر انڈیا میں خوشیاں منائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی حکومت میں تو نا اہل تھا ہی‘ اپوزیشن میں رہ کر بھی ناکام لانگ مارچ کر رہا ہے۔ بیرونی طاقتوں نے مہرہ چنا بھی تو وہ جو ہر حیثیت میں نااہل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ میں نوجوانوں کو انجوائے منٹ کا جھانسہ دے کر شرکت کے لئے آمادہ کیا جا رہا ہے۔ اپنے بچے لندن میں مزے کر رہے ہیں اور قوم کے بچوں کو سڑکوں پر خوار کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امیر المجاہدین علامہ خادم حسین رضویؒ اپنے بچوں سمیت لانگ مارچ میں شریک ہوئے تھے۔

آج کا اخبار
اشتہارات