کھاریاں، سرکاری دفاتر کے باہر فٹ پاتھ 20 سال بعد بھی تعمیر نہ ہو سکے

Published: 02-11-2022

Cinque Terre

کھاریاں (شہزاداحمد سے) کھاریاں جی ٹی روڈ تھپلہ سے کھاریاں کینٹ تک جو فٹ پاتھز 2001 میں مسمار کیے گئے تھے ان کی تعمیر آج تک نہیں ہو سکی۔افسوسناک امر یہ ہے کہ جن جگہوں سے فٹ پاتھز ختم کیے گئے،وہاں بلترتیب سول ہسپتال کھاریاں، اے سی آفس،گورنمنٹ ہائی سکول، گورنمنٹ بوائز کالج، ڈاکخانہ، ریسکیو 1122،بلدیہ کھاریاں اور پی آئی اے انٹرنیشنل جیسے قومی اداروں کے دفاتر ہیں۔یہ کھلی حقیقت ہے کہ کھاریاں شہر پاکستان کا وہ شہر ہے جہاں تمام سرکاری ادارے حتی کہ سیشن کورٹ بھی جی ٹی روڈ پر واقع ہے اور جہاں پیدل چلنے والوں کیلئے فٹ پاتھز نہیں۔دوسری طرف کھاریاں کی عوام 15 سالوں سے سروس روڈز کی تعمیر کا انتظارکر  رہے ہیں جس پر کام بند پڑا ہے۔عوامی حلقوں نے وزیراعلٰی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کھاریاں کی گزر گاہوں اور سڑکوں کو محفوظ اور کشادہ کرنے کے احکامات جاری کریں۔

آج کا اخبار
اشتہارات