PTI کا لانگ مارچ حقیقی انقلاب کی نوید ہے، عظمت بادشاہ

Published: 02-11-2022

Cinque Terre

ڈنگہ (عبدالمجید پپو)پاکستان تحریک انصاف کے راہنما تریڑوانوالہ کے ممتاز زمیندار چوہدری عظمت بادشاہ آف سپین نے کہا کہ پی ٹی آئی کا پر امن احتجاج ملک میں حقیقی انقلاب کی نوید ہے۔ لانگ مارچ حقیقی آزادی کیلئے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام ہوشربا مہنگائی سے تنگ آ کر امپورٹڈ حکومت کے لئے سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔ بجلی کے بلوں میں 3 گنا اضافے نے عوام کو مقروض اور مفلوج کر دیا ہے۔ آنے والی نسلوں کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے خلاف فیصلہ کن جدوجہد کا وقت آ گیا ہے۔ پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔ عمران خان کا بیانیہ پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے۔ پاکستانی قوم عمران خان کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہے۔

آج کا اخبار
اشتہارات