Published: 02-11-2022
ڈنگہ (عبدالمجید پپو) میانہ چک کا منشیات فروش ٹپیالہ چوک سے بھاری مقدار میں چرس سمیت گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق انچارج پولیس چوکی کالو ساہی محمد اسلم عابدی نے ٹپیالہ چوک میں ناکہ لگا رکھا تھا کہ احسان اللہ ولد احمد دین قوم گوجر سکنہ میانہ چک گاؤں کی طرف سے پیدل آیا جو پولیس کو دیکھ کر واپس مڑنے لگا تو کانسٹیبلان کے ہمراہ روک کر تلاشی لی تو مذکورہ کے ہاتھ سے پکڑے شاپر سے 1210 گرام چرس برآمد ہوئی۔ جو وہ فروخت کرنے کے لئے لے جا رہا تھا۔ پولیس تھانہ ڈنگہ نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش سب انسپکٹر محمد فیاض کے سپرد کر دی گئی ہے۔