شہزادہ محمد بن سلیمان سعودی عرب کے پہلے وزیر اعظم، چوہدری پرویز الٰہی کی مبارکباد

Published: 29-09-2022

Cinque Terre

لاہور(نمائندہ ڈاک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا پہلا وزیراعظم مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ امید ہے کہ وزیراعظم محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب ترقی کے نئے افق کو چھوئے گا۔انہوں نے کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان ایک زیرک، مدبر رہنما ہیں اور ان کی قیادت میں سعودی عرب کی معیشت اور دفاع مزید مضبوط ہوگا۔ وزیراعظم محمد بن سلمان کی قیادت میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید عروج ملے گا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کیلئے سعودی عرب کے شاہی خاندان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

آج کا اخبار
اشتہارات