Published: 02-11-2022
لالہ موسیٰ(محمد منشاء بٹ) سینٹری انسپکٹر و ڈپٹی جنرل سیکرٹری شاہین بلدیاتی فیڈریشن ڈویژن گجرات علی نادر چوہدری کی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار افسوس کے لیے سیاسی، سماجی، مذہبی، کاروباری، صحافتی اور سرکاری شخصیات کے علاوہ دوست احباب کا دوسرے روز بھی امد کا سلسلہ جاری رہا، اظہار تعزیت اور دعائے مغفرت کرنے والوں میں سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری قمر زمان کائرہ، رہنما پاکستان تحریک انصاف سید وجاہت حسنین شاہ، تحصیلدار سید منصور اکبر شاہ، MOR سید فراز مہدی، چیف آفیسر چکوال تنویر عباس، چیف آفیسر عمیر دلدار، سینئر رہنما مسلم لیگ ن سیف الرحمن بھٹی، چوہدری ہمایوں دھامہ، صدر انٹرنیشنل ویب چینل ایسوسی ایشن ندیم اللہ بٹ، نائب صدر پاکستان تحریک انصاف گجرات سید ضیاء علی شاہ ترمذی، چوہدری قیصر محمود پوپی، خنیف بٹ، چوہدری زمان جاتریہ، سید قنوز القادر، راو محمد رفیق، مہر طارق سعید اور مولوی سجاد بٹ کے علاوہ دیگر نے علی نادر چوہدری سے ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار افسوس اور دعائے مغفرت کی کہ اللہ تعالٰی مرحومہ کی بخشش و مغفرت فرمائے جنت الفردوس میں اعلی مقام فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین