Published: 02-11-2022
کنجاہ (نمائندہ ڈاک)تھانہ کنجاہ کے علاقہ لدھا میں گھریلو ناچاقی پر خاوند نے اپنی بیوی کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تفصیلات کے مطابق لدھا کی رہائشی طیبہ بی بی جس کا اپنے خاوند کے ساتھ اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا اس کے شوہر نصیر احمد نے 30 بور پسٹل سے فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گئی ملزم نصیر احمد فرار ہوگیا پولیس نے مقتولہ کی بہن نویلہ اکرم کی درخواست پر نصیر احمد کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی۔