Published: 02-11-2022
گجرات (وسیم گوندل سے)وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی،چوہدری وجاہت حسین، چوہدری مونس الٰہی،چوہدری حسین الٰہی کی ہدایات کی روشنی میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لانگ مارچ کی گجرات آمد کے موقع پر شایان شان استقبال کے حوالے سے ڈیرہ سید طالب حسین شاہ پر تیاریاں عروج پر۔مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب سید عدیل عباس شاہ، سابق چیئرمین یونین کونسل معین الدین پور سید عقیل عباس شاہ کے زیر قیادت بڑا اکٹھ۔عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد شریک۔کارکنوں میں ڈیوٹیاں تفویض کی گئیں۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سید عدیل عباس شاہ نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی، چوہدری مونس الٰہی کی قیادت میں لانگ مارچ میں یونین کونسل معین الدین پور سے بڑا قافلہ شریک ہو گا۔سید عقیل عباس شاہ نے کہا کہ انشاء اللہ گجرات کا استقبال پورے پاکستان میں سب سے زیادہ بڑا اور مثالی ہو گا چوہدری برادران جیسی محب وطن قیادت ہی ملک کو بحرانوں سے نجات دلائے گی۔انشاء اللہ سینکڑوں کی تعداد کی تعداد میں درجنوں گاڑیاں و موٹر سائیکلوں کی ریلی کے ساتھ لانگ مارچ استقبالیہ کیمپ میں شرکت کرینگے۔انشاء اللہ استقبال ثابت کرے گا کہ گجرات چوہدری برادران کے حقیقی چاہنے والوں کا گڑھ ہے۔