پاک فوج قوم کا فخر الحمد للہ!! دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، نوابزادہ اصغر علی

Published: 02-11-2022

Cinque Terre

گجرات(ارشد محمود سے)نوابزادہ اصغر علی خاں نے گزشتہ روز سیالکوٹ گریژن میں آرمی کے جوانوں کے ساتھ ملاقات کی، پاک فوج کے شہداء کی یاد گار پر پھول چڑھائے اور ان کی ملک وقوم کے لئے لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا،نوابزادہ اصغر علی نے کہا کہ پاک فوج قوم کا فخر ہے الحمد للہ ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے پاک فوج ملک کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہر جوان ہمہ وقت چوکس اور دفاع وطن کی مضبوط ڈھال ہے،نوابزادہ اصغر علی پاک آرمی کے خلاف اندرون ملک مہم جوئی کو ناقابل برداشت قرار دیا اور اپنے اس عزم کو دہرایا کہ قوم کا بچہ بچہ فوج کے شانہ بشانہ ہر قربانی دینے کے لئے پرعزم ہے۔

آج کا اخبار
اشتہارات