گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 18 لاکھ جرمانہ

Published: 02-11-2022

Cinque Terre

گجرات (نمائندہ ڈاک) ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ماہ اکتوبر کے دوران 534گراں فروشوں کے چالان کرکے ان پر 18 لاکھ 82  ہزارروپے 500جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ 8گراں فروشوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالہ پولیس کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے جاری سرگرمیوں بارے بریفنگ کے دوران کیا۔  ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ماہ اکتوبر کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مجموعی طور پر3925 بازاروں، مارکیٹوں اور دکانوں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی چیکنگ کی، اس دوران 534دکاندار گراں فروشی، ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے کے مرتکب پائے گئے جبکہ مختلف علاقوں میں اشیائے ضروریہ غیر قانونی ذخیرہ کرنے والے 8 ناجائز منافع خور پکڑے گئے۔  ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ  نے ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول مجسٹریس باقاعدگی سے مارکیٹوں کا دورہ کریں مقرر کردہ نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں  لائی جائے۔

آج کا اخبار
اشتہارات