Published: 03-11-2022
گجرات (آصف علی بھٹی سے) ایم این اے چوہدری حسین الٰہی کی ڈیرہ اجنالہ آمد، سابق تحصیل ناظم چوہدری سعادت نو ازاجنالہ، ڈاکٹرچوہدری شاہنواز اجنالہ نے ساتھیوں کے ہمراہ استقبال کیا، ایم این اے چوہدری حسین الٰہی نے چوہدری سعادت نو ازاجنالہ اور ڈاکٹر چوہدری شاہنو ازاجنالہ سے ملاقات کے دوران لانگ مارچ کے استقبال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور استقبال کی تیاریوں اور قافلوں کی لانگ مارچ میں شرکت کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کئے گئے، ایم این اے چوہدری حسین الٰہی نے کہا کہ گجرات میں سب سے بڑے قافلے این اے 68سے نکلیں گے حلقہ کے لوگ عمران خان کے لانگ مارچ میں شرکت کے لئے پرجوش بھی ہیں اور وہ بخوبی جانتے ہیں کہ ملک کے مستقبل کیلئے جدوجہد کس کی ہے اور کون اپنے مفاد کی سیاست کر رہے ہیں جنہوں نے تین چار مہینوں میں خود کو کیسز سے بری کروانے کیلئے بیرونی طاقتوں کیساتھ ملکر کھیل کھیلا، عوام انہیں بتائے گی کہ ایسے حکمرانوں کی یہاں جگہ نہیں، چوہدری سعادت نو ازاجنالہ نے یقین دلایا کہ حلقہ کے ہر ساتھی دوست سے رابطہ میں ہیں انشاء اللہ بڑے قافلوں کیساتھ لانگ مارچ میں شرکت کرینگے امپورٹڈ حکمرانوں کے آگے عوام نہیں جھکنے والی انشاء اللہ انہیں گھر بھیج کر ہی دم لیں گے۔