”4 نومبر جمعتہ المبارک دوپہر 2 بجے“ عمران خان کا جی ٹی ایس چوک میں خطاب، چوہدری سلیم سرور جوڑا

Published: 03-11-2022

Cinque Terre

گجرات(نمائندہ ڈاک) لانگ مارچ کے سلسلہ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا 4 نومبر جمعتہ المبارک دن 2 بجے جی ٹی ایس چوک میں تاریخی استقبال کیاجائے گا۔ ضلعی صدر چوہدری سلیم سرور جوڑا نیکہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان لانگ مارچ کی قیادت کرتے ہوئے جمعتہ المبارک 4 نومبر، دن 2 بجے جی ٹی ایس چوک پہنچیں گے جہاں پر زندہ دلان گجرات تاریخی استقبال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات آمد پر عمران خان کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ گجرات میں جی ٹی ایس چوک میں تاریخی استقبال ہو گا۔ 

آج کا اخبار
اشتہارات