Published: 03-11-2022
گجرات(احسان اللہ اعظم سے) سابق کو آرڈنیٹر وزیر اعظم و ضلعی راہنما تحریک انصاف گجرات چوہدری مدثر رضا مچھ یانہ کی طرف سے لانگمارچ کے استقبال کے لیے گجرات جی ٹی ایس چوک میں خصوصی کنٹینر تیار کر لیا گیا چوہدری مدثر رضا مچھ یانہ کی طرف سے درجنوں خیر مقدمی دیو ہیکل بورڈز آویزاں شایان شان استقبال کے لیے گزشتہ شب جی ٹی ایس چوک میں ایک خیر مقدمی موٹر سائیکل ریلی بھی نکالی گئی جس کی قیادت خود چوہدری مدثر رضا مچھ یانہ نے گوجرانوالہ سے آکر کی اور استقبالی تیاریوں کا جائزہ لیا بعد ازاں نمائندہ ڈاک سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری مدثر رضا مچھ یانہ نے کہاکہ گجرات میں عمران خان کا استقبال ہر لحاظ سے مثالی ہو گا اور وقت ثابت کریگا کہ گجرات عمران خان کے چاہنے والوں کا گڑھ ہے اس موقع پر چوہدری تکاثر رضا مچھ یانہ، چوہدری زین مچھ یانہ، چوہدری حیدر مچھ یانہ، چوہدری علی گجر، سید ندیم شاہ، سید عثمان شاہ، سید عرفان بابر شاہ، سید اسد حیدر اللہ شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔