Published: 03-11-2022
گجرات(نمائندہ ڈاک)وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے قریبی ساتھی (ن)لیگی رہنمااورنگزیب بٹ کیخلاف واپڈا ملازمین پر تشدد سنگین نتائج کی دھمکیاں ملازمین کو اغواکرنے پر مقدمہ درج تھانہ اے ڈویژن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما حاجی اورنگ زیب بٹ نے اشتیاق بٹ ساکن موسیٰ کمالہ اور ملک حمید ولد نامعلوم ساکن اسلام نگر اور25/30نامعلوم افراد کے ہمراہ علینا سنٹر گجرات کے میٹر کاٹنے پر واپڈا دفتر فوارہ چوک پر دھاوا ملازمین کو گالیاں سنگین نتائج کی دھمکیاں تھپڑ رسید کئے بعدازاں لائین مین نعیم اور اسسٹنٹ لائن مین طارق کو اغوا کر کے علینا سینٹر بھمبر روڈ لے جا کر منقطع کنکشن بحال کرائے اور واپڈا ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایاجسے پولیس نے بازیاب کرایا تھانہ اے ڈویژن نے اغواء، کار سرکارمداخلت، تشدد کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا دوسری جانب حاجی اورنگ زیب بٹ نے مقدمہ اندراج کو سیاسی انتقام قرار دیا اور مقامی عدالت سے عبوری ضمانت کروالی۔