Published: 03-11-2022
گجرات(خبر نگار خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماٹکٹ ہولڈرحلقہ این اے69ممتازصنعتکارالحاج افضل گوندل نوجوان رہنماپی ٹی آئی چوہدری ذیشان افضل گوندل اورانکے دھڑے اوراحباب کی جانب سے سابق وزیراعظم چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے حقیقی آزادی لانگ مارچ کے استقبال کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں الحاج افضل گوندل ذیشان افضل گوندل عمران خان لانگ مارچ قافلے کوپہنچنے پرسرزمین گجرات پر ساتھیوں اہل گجرات پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ تاریخی استقبال کرینگے اس سلسلہ میں انہوں نے انتظامات مکمل کرلیے ہیں الحاج افضل گوندل کی جانب سے لانگ کنٹینرمیں لانگ مارچ میں شرکت کیلئے تیارکیاگیاہے جس کے دونوں اطراف پی ٹی آئی گجرات کے رہنماؤں کی تصاویر اورعمران خان الحاج افضل گوندل کی بڑی تصاویر آویزاں ہیں الحاج افضل گوندل کے کنٹینرنے گزشتہ روزگجرات شہر اورجی ٹی روڈ کاچکرلگایا پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں اورعام شہریوں نے استقبال کے حوالے سے کنٹینرپرچلنے والے نغموں پررقص کیااورکنٹینرپرکھڑے ہوکرعمران خان کے حق میں نعرے بازی کی۔