چیف انجینئر واپڈا (ر) چوہدری غلام احمد کی اہلیہ، ڈائریکٹر گیپکو چوہدری عابد کی والدہ سپر دخاک

Published: 03-11-2022

Cinque Terre

گجرات(نمائندہ ڈاک) چوہدری غلام محمد ریٹائرڈ چیف انجینئر کی اہلیہ، چوہدری محمد عابد لیگل ڈائریکٹر گیپکو گوجرانوالہ کی والدہ جو گزشتہ روز انتقال کر گئی تھیں انہیں قبرستان شادمان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں گیپکو واپڈا کے افسران، ملازمین سمیت صنعتکاروں، تاجروں، وکلاء، ڈاکٹرز، صحافیوں اور ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔ نماز جنازہ میں چوہدری اظہر حسین، حاجی ناصر محمود، انصر محمود گھمن، ڈاکٹر امین گل، رضوان دلدار چوہدری، پروفیسر خضر مہدی، چوہدری محمد ارشد، نائب صدر انجمن آرائیاں، چوہدری اجمل حسین، باؤ منیر پشاوری، سیٹھ قمر خورشید، طارق بلال ملک، چوہدری خرم، ڈاکٹر طالب، ڈاکٹر آصف بخاری، خرم الطاف بھٹی، حاجی الیاس الرحمان، چوہدری اکرم اسد اللہ پوری، چوہدری محمد ارشد چیئرمین، شیخ خرم مسعود،نعیم امتیاز گوندل، جواد حسین جعفری، میجر منصور، قمر سجاد بٹ، زاہد امتیاز بابا، ڈاکٹر افضل چوہدری، عبداللہ وڑائچ، رضا مہدی، فراز مہدی، ڈسٹرکٹ آفیسر ریگولیشن، صوفی محمد افضل، خان عدنان خان اور دیگر ممتاز شخصیات کی بڑی تعداد شریک تھی۔ 

آج کا اخبار
اشتہارات