Published: 04-11-2022
لاہور(آن لائن) تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کارکنوں کو پرامن رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ٹانگ میں گولی لگی ہے اور وہ ٹھیک ہیں۔ ان کے بھانجے حسان نیازی ایڈوکیٹ نے شوکت خانم ہسپتال کے باہر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا پیغام ذرائع ابلاغ تک پہنچایا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ اللہ نے انہیں دوبارہ زندگی دی ہے امپورٹڈ حکومت کے خلاف جدوجہد کے لیے انہوں نے کہا کہ عمران خان ہشاش بشاش ہیں. ادھر عمران خان کی ہسپتال سے لندن میں موجود اپنے بیٹوں سے فون پر بات ہوئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بیٹوں نے ان کی خیریت دریافت کی۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے اپنے بچوں کو حوصلہ دیا۔