سیاسی نفرتوں کے قائل نہیں، وزیر اعظم آزاد کشمیر کے الفاظ نے دکھ دیا، چوہدری قمر کائرہ

Published: 29-09-2022

Cinque Terre

گجرات(مدثراقبال سے)کوٹلی آزاد کشمیرمیں گزشتہ روز کوریا کی معروف کمپنی کے تعاون سے 102میگاواٹ گلپورہائیڈروپاور پلانٹ کیپروقارافتتاحی تقریب کاانعقاد کیاگیا جس کے مہمان خصوصی وزیراعظم کے مشیربرائے امورکشمیروگلگت بلتستان چوہدری قمرزمان کائرہ تھے جن کاتقریب میں آمد پر مقامی انتظامی افسران،کمپنی کے آفیشلزنے والہانہ اورپرتپاک استقبال کیا اس موقع پر چوہدری قمرزمان کائرہ نے بٹن دبا کر پاورپراجیکٹ کاافتتاح کیا جبکہ ساؤتھ ایسٹ پاورکمپنی کوریا کے چیف ایگزیکٹو مسٹرکیم چون نے چوہدری قمرزمان کائرہ کوخصوصی شیلڈ پیش کی،افتتاحی تقریب میں آزاد کشمیرکی سیاسی سماجی کاروباری شخصیات نے شرکت کی،شرکاء تقریب اوربعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری قمرزمان کائرہ نے کہاکہ جنوبی کوریا اورپاکستان کے درمیان بہترین سفارتی تعلقات قائم ہیں جنہوں نے ہمیشہ وطن عزیز کی تعمیروترقی میں کردارادا کیا،آزاد کشمیرسمیت پاکستان میں بجلی کی کمی کے پیش نظر سستی بجلی پیداکرنے کیلئے پاورپلانٹ لگانا مستحسن فیصلہ ہے اورمیں سمجھتاہوں کہ ایسے پراجیکٹ کی تکمیل کیلئے مقامی افراد کوبھی مسائل کاسامنا کرنا پڑتاہے مگریاد رکھیں کہ ایسے پراجیکٹ نہ صرف ہمارے لئے بلکہ آنیوالی نسلوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہونگے، کشمیرکے لوگوں کابھی مشکورہوں جنہوں نے کمپنی کوپلانٹ لگانے کیلئے بھرپورسپورٹ کیا،آزاد کشمیرکے لوگ پرامن اورمہمان نوازہیں، چوہدری قمرزمان کائرہ کاکہناتھاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان کوسیلاب جیسی بڑی آفت کاسامنا کرنا پڑا جس سے تقریباً تین کروڑ تیس لاکھ افراد شدید متاثرہوئے،تباہ کن سیلاب کے باعث پاکستان کاایک تہائی حصہ متاثرہوا،انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے ہم ہندوستانی افواج کے تمام ترظالمانہ اقدامات کی ہرپلیٹ فارم پرنہ صرف مذمت کرتے ہیں بلکہ کشمیرکی آزادی کیلئے بھی کوشاں ہیں،حکومت پاکستان اپنے وسائل میں رہتے ہوئے جتنابھی ممکن ہے کشمیرکی تعمیروترقی کیلئے کردارادا کررہی ہے چوہدری قمرزمان کائرہ کاکہناتھاکہ ہم سیاسی نفرتوں کے قائل نہیں مگرسیاسی تقسیم ہرایک کاحق ہے،افسوس سے کہناپڑتاہے کہ ایک دوسرے کی کردارکشی عام ہوچکی ہے بہتان تراشی کے ساتھ جھوٹا پراپیگنڈہ کیاجاتاہے مگرہم اپنی قانونی،اخلاقی وسیاسی کام جاری رکھیں گے، چوہدری قمرزمان کائرہ نے کہاکہ آزاد کشمیرالیکشن میں ہمارا کوئی کردارنہیں یہ تو کشمیریوں نے فیصلہ کرناہے اس سلسلہ میں تمام سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کرجوفیصلہ کرینگی ہمیں قبول ہوگا انہوں نے کہاکہ سیاست میں اگرمگرکاقائل نہیں،ہمیشہ حقائق پربات کی انہوں نے کہاکہ وزیراعظم آزاد کشمیرکے نازیبا الفاظ کی صرف مذمت ہی کی جاسکتی ہے تلخ الفاظ بہرحال مجھے زیب نہیں دیتے، انہوں نے کہاکہ دیارغیرمیں مقیم کشمیریوں نے نہ صرف آزاد کشمیربلکہ پاکستان کی تعمیروترقی کیلئے بھی مثبت کردارادا کیاہے جس پرانہیں بھی خراج تحسین پیش کرتاہوں،میں کورین کمپنی کابھی مشکورہوں جنہوں نے کشمیرمیں پاورپلانٹ لگاکر احسن اقدام کیا انشاء اللہ اس کے دوررس نتائج مرتب ہونگے۔

آج کا اخبار
اشتہارات