DPO سید غضنفر علی شاہ کی معطلی کی متضاد اطلاعات وزیر آباد کا چارج بھی انکے پاس ہے

Published: 04-11-2022

Cinque Terre

گجرات (ارشد علی سے)قومی ٹی وی چینلز پر وزیر آباد تھانہ صدرکی حدود میں سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملہ کے بعد غفلت برتنے پر DPOگجرات سید غضنفر علی شاہ جو ضلع وزیر آباد کے بھی قائم مقام ڈی پی او ہیں انکو معطل کرنے کی خبریں چلتی رہیں۔وزیر آباد میں جب لانگ مارچ کے قائدین پر فائرنگ کی گئی تو اس وقت رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کے مطابق ڈی پی او وزیر آباد کی بجائے ضلع گجرات میں تھے جو وقوعہ کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچے اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب یا آئی جی پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

آج کا اخبار
اشتہارات