وزیر اعلیٰ نے ملزم کا بیان لیک ہونے پر SHO سمیت سارا عملہ معطل کر دیا

Published: 04-11-2022

Cinque Terre

لاہور(نمائندہ ڈاک)وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے فائرنگ کرنے والے ملزم کا وڈیو بیان لیک کرنے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیا اور زیر حراست ملزم کابیان لیک کرنے پر متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او سمیت سارے عملے کو معطل کر دیا اور متعلقہ پولیس اسٹیشن کے افسران اور تمام عملے کے موبائل قبضے میں لے لئے گئے، موبائل فونز کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے گا۔ وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے انسپکٹر جنرل پولیس کو غیر ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی ہدایت کی-  وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے بیان لیک ہونے کے واقعہ کی انکوائری کا حکم دیااور ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کو ہد ایت کی کہ تحقیقات کرکے محرکات سامنے لائے جائیں۔ اعلی سطح کے اجلاس میں فائرنگ کے واقعہ سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا -، سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان،  شفقت محمود، ایم پی اے حافظ عمار یاسر، اختر ملک،میاں محمودالرشید، آئی جی پولیس، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی محمد خان بھٹی، کمشنر لاہورڈویژن، سی سی پی او لاہور اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی-

آج کا اخبار
اشتہارات