اللہ تعالیٰ نے کرم فرمایا، عمران خان کے ساتھقوم کی دعائیں، چوہدری سلیم سرور جوڑا

Published: 04-11-2022

Cinque Terre

گجرات(نمائندہ ڈاک) پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ اور عمران خان پر قاتلانہ حملہ کے خلاف پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ضلعی صدر چوہدری سلیم سرور جوڑا کی قیادت میں جی ٹی ایس چوک بلاک کر کے احتجاج کیا۔ اس موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد چوہدری سلیم سرور جوڑا کی کال پر جی ٹی ایس چوک پہنچ گئی۔ چوہدری سلیم سرور جوڑا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر فائرنگ بزدلانہ عمل ہے۔ پوری قوم عمران خان کی صحت یابی کے لئے دعا کرے۔ ان کی دونوں ٹانگوں پر گولیاں لگی ہیں۔ یہ ظالمانہ فعل ہے۔ عمران خان کو اللہ تعالیٰ بچا رہا تھا۔ ان کو مروانے والوں میں حکمران ملوث ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے عمران خان پر اپنا کرم ہے۔ انشاء اللہ انہیں لمبی زندگی ملے گی اور وہ جلدی صحت یاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی ہدایات کے مطابق عمل کیا جائے گا۔ اس موقع پر میاں مبین حیات جنرل سیکرٹری، مہر آصف سلیمی، مرزا عثمان بیگ، شماز حسین، عامر ذکاء، مرزا طاہر بیگ اور کارکنوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے جی ٹی ایس چوک میں ٹائر جلا کر احتجاج کیا۔ 

آج کا اخبار
اشتہارات