چوہدری مدثر مچھیانہ کے زیر اہتمام GTS چوک میں بڑا احتجاجی مظاہرہ

Published: 04-11-2022

Cinque Terre

گجرات(احسان اللہ اعظم سے)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین و سابق وزیر اعظم عمران خان کے لانگ مارچ کے دوران  قاتلانہ حملہ کے خلاف سابق کو آرڈی نیٹر وزیر اعظم و ضلعی راہنما چوہدری مدثر رضا مچھ یانہ کے زیر اہتمام گجرات جی ٹی ایس چوک میں احتجاجی مظاہرہ عمران خان کے لئے تیار گیا گیا مدثر رضا مچھ یانہ کا خصوصی کنٹینر روڈ پر کھڑا کرکے روڈ بلاک کردیا گیا ٹائر جلا گئے گئے اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے گئے اس موقع پر تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکنان و ہاں موجود تھے جن میں غم و غصہ کی لہر پائی جاتی تھی اس موقع پر روڈ کے اطراف میں گاڑیاں کھڑی کرکے روڈبلاک کئے گئے تحریک انصاف کے کارکنان نے وہاں جی ٹی ایس چوک میں جمع ہو کر زبردست احتجاج کیا اور امپور ٹڈ حکمران نامنظور طاقت کا ناجائز استعمال نا منظور جیسے نعرے لگائے گئے بعدازاں چوہدری مدثر رضا مچھ یانہ نے میڈیا و تحریک انصاف کے کارکنان سے خطاب کیا اور انہیں پرامن رہنے کا پیغا دیا اور روڈ کے ایک حصہ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔سابق کوآرڈی نیٹر و زیر اعظم وضلعی راہنما تحریک انصاف چوہدری مدثر رضا مچھ یانہ نے جی ٹی ایس چوک میں احتجاجی مظاہرہ میں شریک کارکنوں و میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طاقت کا استعمال کرنے والوں کو بتادینا چاہتے ہیں کہ ملک پر جان نثار کرنے سے گریز نہیں کرینگے، تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کے لئے طاقت کا استعمال کرنے والوں کو اب مزید بڑے احتجاج کا سامنا کر نا پڑے گا، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کا جوش و خروش تھمے گا نہیں اب مزید طاقت سے میدان میں اتریں گے، اور نا اہل حکمرانوں کے خلاف احتجاج جاری رہے گا اور انشاء اللہ جلد عمران خان دوبارہ ایک دو دنوں میں احتجاجی لانگ مارچ کو جاری رکھیں گے، تحریک انصاف ملک کوبحرانوں اور مسائل کی دلدل سے نجات دلانے کے لئے میدان میں آئی ہے اور قوم عمران خان کے شانہ بشانہ سے اور عمران خان ہی ملک کو چائیں گے ہمارے حوصلے بلند ہیں۔

آج کا اخبار
اشتہارات