Published: 08-11-2022
گجرات (وسیم گوندل سے) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب سیدعدیل عباس شاہ کی وفد کیساتھ ڈیرہ اجنالہ آمد۔سابق تحصیل ناظم گجرات چوہدری سعادت نواز اجنالہ،MPAچوہدری شجاعت نواز اجنالہ کی ہمشیرہ،ڈاکٹر چوہدری شاہ نواز اجنالہ، چوہدری محمد نواز اجنالہ کی پھوپھی جان کے ختم قل میں شرکت کی۔سابق چیئرمین سید عقیل عباس شاہ، سابق کونسلر سید سجیل عباس شاہ، سید ارتضیٰ حیدر شاہ، سید ارباز شاہ ودیگر ہمراہ تھے۔سید عدیل عباس شاہ کافی دیر اجنالہ ہاؤس موجود رہے۔دکھ کی انکی گھڑیوں میں ہم چوہدری سعادت نواز اجنالہ کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرجمیل عطائے فرمائے۔