”چوہدری حسین الٰہی کا ایک اور وعدہ وفا“ یوسی نورا منڈیالہ لنک روڈز کیلئے مزید 13 کروڑ گرانٹ

Published: 08-11-2022

Cinque Terre

گجرات (آصف علی بھٹی سے) ایم این اے چوہدری حسین الٰہی کا ایک اور وعدہ ایفاء، یونین کونسل نورا منڈیالہ کے لنک روڈز کیلئے مزید 13کروڑ کی گرانٹ، گاؤں پنڈی حسنہ تا شیخ پور براستہ ہائی سکول شیخ پور اور پنڈی لوہاراں تا جیوونجل براستہ رسولپور کیلئے 13کروڑ کی کثیر گرانٹ منظور ہو چکی، جلد ٹینڈرنگ کیبعد کام شروع کر دیا جائیگا، سابق ناظم چوہدری ضیاء اللہ وڑائچ، سابق چیئرمین چوہدری سجاد ملہی اور چوہدری منیر احمد ملہی کی کاوشوں سے ایم این اے چوہدری حسین الٰہی نے فنڈز منظور کروا کر جلد کام شروع کروانے کی یقین دہانی کروا دی، چوہدری حسین الٰہی نے جنرل الیکشن میں یوسی نورا منڈیالہ کے دیہاتوں کے مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا تھا جسے وہ پورا کر رہے ہیں اور حلقہ کیلئے اربوں روپے فنڈز لا رہے ہیں 13کروڑ کی ریکارڈ گرانٹ سے گاؤں پنڈی حسنہ، شیخ پور، پنڈی لوہاراں، رسولپور، جیوونجل کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا مذکورہ روڈز کی تعمیر سے سفر آسان ہونگے آبادی کو مد نظر رکھتے ہوئے اطراف میں نالوں کی تعمیر بھی کی جائیگی چوہدری ضیاء اللہ وڑائچ، چوہدری منیر احمد ملہی کی طرف سے چوہدری وجاہت حسین،چوہدری حسین الٰہی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اور اظہار تشکر کیا گیا۔

آج کا اخبار
اشتہارات