Published: 09-11-2022
گجرات (نمائندہ ڈاک) پاکستان مسلم لیگ ق کیسابقہ سٹی صدر محمد حنیف حیدری کے سابقہ ناظم کاشف رضا حیدری کو وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے اپنا مشیر مقرر کر کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفیکشن چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے آفس میں دیا۔ اس موقع پر محمد حنیف حیدری نے وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی،چوہدری وجاہت،سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الٰہی،ایم این اے چوہدری حسین الٰہی، بی بی سمیرہ الٰہی صاحبہ کا شکریہ ادا کیا۔ اور کہا کہ ہماری خدمات سارے ضلع گجرات کے سامنے ہے۔اور ہماری وفاداریوں کی وجہ سے ہی ہمارے مخالفین نے ہم پر بے شمار پرچے دیے۔اور ہم خندہ پیشانی کے ساتھ پارٹی کے ساتھ منسلک رہے۔اور پارٹی کا پرچم سر بلند رکھا۔اور ہم سمجھتے ہیں کہ مخالفین کی جھوٹے پرچوں کے علاوہ کوئی کارکردگی نہ ہے۔میں اور میرا خاندان ہمیشہ کی طرح پارٹی کی مضبوطی کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہے۔ ویسے بھی ضلع گجرات چوہدری ظہور الٰہی کے چاہنے والوں کا ہے۔اور مخالفین جب بھی بر سر اقتدار آئے،انہوں نے سوائے انتقامی کاروائیوں کے اور کچھ نہ کیا۔