Published: 09-11-2022
گجرات(ارشد محمود سے)صدر مسلم لیگ(ن) ضلع گجرات نوابزادہ طاہر الملک کے نئے تعمیر ہونے والے ڈیرہ اجنالہ پر محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا، قرآن خوانی کی گئی، مدرسہ کے حافظ بچوں نے ہدیہ نعت پیش کیا اور درودوسلام کا ورد کیا گیا،محفل میلاد میں قاری فلک شیر نے ختم شریف پڑھا اور قاری عمران نے اجتماعی دعاکرائی، محفل میلاد میں نوابزادہ طاہر الملک، چوہدری صفدر ممتاز سندھو، چوہدری محمد عالم قادری، چوہدری کاشف محمود فتح پور، چوہدری سنی گجر گھریرہ، چوہدری شاویز گونا، ہارون رشید بٹ، چوہدری وقار نصر بھروال،چوہدری احسن اصغر مکیانہ، چوہدری لیاقت علی ماجرہ، ماسٹر جمشید اجنالہ، ملک منشاء ڈورا، ملک دانش ڈورا،چوہدری عثمان چوہان، میاں اکمل حسین، چوہدری عطاء الٰہی رنگپور،چوہدری عطاء اللہ قادری، چوہدری سلطان عالم قادری،چوہدری شکیل شہزاد چیچی کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی، محفل میلاد کے اختتام پر نوابزادہ طاہر الملک کی طرف سے لنگر کا وسیع انتظام بھی کیا گیا۔قاری عمران نے نوابزادہ طاہر الملک کے نئے قائم کردہ ڈیرہ اجنالہ پر خیرو برکات کے لئے اور ان کی کامیابیوں کی دعائیں کی