Published: 15-11-2022
لاہور (نمائندہ ڈاک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہیسے چین کے قونصل جنرل زاؤ شیرین (Mr. Zhao Shiren) کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے خصوصا سموگ پر قابوپانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، چین کے قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ چودھری پر ویزالٰہی کو وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ میں 3کروڑ روپے کی مالی امدادکا چیک دیااور سموگ پر قابو پانے کیلئے ہوا کو صاف کرنے کے ٹاورلگانے کے حوالے سے باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اصولی اتفاق کیا گیا اس موقع پر چینی قونصل جنرل کاپنجاب کے طلباء کیلئے رواں برس 6ملین روپے کے سکالر شپ کا اعلان بھی کیا،وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے سیلاب متاثرین کیلئے مالی معاونت پر چین کی حکومت اورچینی قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیااور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی مالی مدد پر چینی حکومت کی مشکور ہے،وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کو سیلاب متاثرین کی بحالی و آبادکاری کیلئے ایک پائی تک نہیں دی،ہم اپنے وسائل سے سیلاب متاثرین کی بحالی و آبادکاری کررہے ہیں،سموگ ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے، چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب خصوصا لاہور میں سموگ پر قابو پانے کیلئے چینی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں،لاہوراوردیگر شہروں میں ہوا صاف کرنے کے ٹاورزلگانے کیلئے چینی ٹیکنالوجی سود مند ثابت ہوگی،ایئر پیوریفائیڈ ٹاورزسرحدی علاقے اورصنعتی علاقوں کے قریب لگائے جائیں گے،ان ٹاورز کو پیشگی فلڈ وارننگ اوردیگر مقاصد کیلئے بھی استعمال میں لایاجائے گا،پنجاب حکومت نے سموگ پر قابو پانے کیلئے ماحولیات ایمرجنسی نافذ کی ہے،نئے چینی قونصلیٹ کیلئے پنجاب حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی،چینی قونصل جنرل نے نئے قونصلیٹ کے حوالے سے تعاون کی یقین دہانی پر وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کیا، چینی قونصل جنرل نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اگلے برس پنجاب کے طلبہ کے لئے چینی سکالر شپ میں مزید اضافہ کریں گے، پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے انتہائی سازگار ماحول ہے،چین کی کمپنیاں پنجاب میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے ہرممکن اقدامات جاری رکھیں گے،چینی قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کو چینی قونصلیٹ اورسفارت خانے کے دورے کی دعوت دی،چینی قونصل جنرل کے چیف آف پولیٹیکل سیکشن یان ینگ (Mr. Yan Yang)،چیف سیکرٹری عبداللہ خان سنبل، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو زاہد اختر زمان، سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر، سابق صدر بینک آف پنجاب ہمیش خان، سیکرٹری ماحولیات،ذیشان ذکریا اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔