وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی نے اپنے لئے پروٹوکول اور سیکورٹی میں کمی کا حکم دے دیا

Published: 15-11-2022

Cinque Terre

لاہور(نمائندہ ڈاک)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہینے اپنے لئے پروٹوکول اورسکیورٹی میں کمی کرنے کا حکم دے دیا اوراپنی آمدورفت کے دوران ٹریفک بند نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے حکام کو ہدایت کی کہ سنگل ٹو سنگل ٹریفک کا فلوبرقراررکھا جائے۔کسی بھی مقام پر ٹریفک کی بندش ایک فیصد سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔وزیراعلیٰ پرویزالٰہی نے کہا کہ عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹریفک کو روکنے سے گریز کیاجائے۔ٹریفک روکنے سے لوگ پریشان ہوتے ہیں۔عوام کو وی وی آئی پی موومنٹ کے دوران ہونے والی تکلیف کاازالہ کرنا چاہتا ہوں،ہم عوام کی سہولت کیلئے آئے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ غیرملکی ٹیموں اورکھلاڑیوں کو بلیو بک کے مطابق سکیورٹی دی جائے گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ٹریفک پولیس کو”باڈی کیم“سے آراستہ کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت سکیورٹی سے متعلق اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔صوبائی وزیر میاں محمود الرشید،پرنسپل سکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی،جی ایم سکندر،سی سی پی او، ڈی آئی جی سکیورٹی، چیف ٹریفک آفیسر لاہور، چیف سکیورٹی آفیسر اوردیگراعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

آج کا اخبار
اشتہارات