Published: 15-11-2022
گجرات(ڈسٹرکٹ رپورٹر)عمران خان کا لانگمارچ گجرات میں تین بڑے سرکاری سکول پندرہ یوم سے بند پڑے ہیں بتایا گیا ہے کہ گورنمنٹ ہائی سکول کٹھالہ اور گورالی جبکہ جامع سکول کو دو ہفتوں سے بند کیا گیا ہے جس سے بچوں کا تعلیمی ہرج ہورہا ہے محکمہ تعلیم کے ذرائع نے بتایا ہے کہ دوسرے اضلاع سے آنیوالی پولیس کی ہزاروں کی نفری کو ان جگہوں پر ٹھہرایا گیا ہے اساتذہ‘ بچوں اور انکے والدین نے احتجاج کیا ہے کہ فوری طور پر ان بند سکولز میں تعلیمی عمل بحال کیا جائے۔