ڈومیسائل برانچ میں رش، عملہ کی رشوت ستانی کی شکایات

Published: 15-11-2022

Cinque Terre

گجرات(ارشد علی سے)پولیس تعلیم ودیگر محکمہ جات میں سرکاری نو کریوں کی بھرتیوں کے باعث ڈومیسائل برانچ گجرات تحصیل آفس میں بے پناہ رش نظر آ رہا ہے، ڈومیسائل شرط کے باعث ڈومیسائل بر انچ کے عملہ نے شہریوں سے نذرانے وصول کرنے شروع کردیئے ہیں عملہ کی مٹھی گرم کرنے والے شہریوں کو جلد از جلد ڈومیسائل کوئیک سروس پر فراہم کیا جاتا ہے جبکہ دیگر شہریوں کو ٹرخا دیا جاتا ہے رش کے باعث شہریوں اور عملے میں تو تکرار معمول بن گئی ہے ڈومیسائل برانچ میں متعلقہ آفیسر موجود نہیں ہوتے اور عملے کو من مانی کی کھلی چھٹی ہوتی ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر گجرات سے ڈومیسائل برانچ کے عملہ کو بد عنوانی کا نوٹس لینے اور برانچ کے اچانک دورہ کرکے شہریوں کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے

آج کا اخبار
اشتہارات