لانگ مارچ: چوہدری وجاہت حسین کی زیر قیادت موسیٰ الٰہی ہاؤس سرائے عالمگیر میں تاریخ ساز استقبال

Published: 16-11-2022

Cinque Terre

گجرات (آصف علی بھٹی سے) سرائے عالمگیر میں لانگ مارچ کا تاریخی استقبال، ہزاروں شرکاء، چوہدری وجاہت حسین کی سربراہی میں فقید المثال استقبال کیا گیا، گزشتہ روز گجرات کی طرح سرائے عالمگیر میں بھی چوہدری صاحبان اور پارٹی ورکرز نے عمران خان کے لانگ مارچ کے استقبال کی تاریخ رقم کر دی، ہزارو ں گاڑیوں کے بڑے قافلے لانگ مارچ میں شریک ہوئے جن میں موٹر سائیکلیں، کاریں،بسیں شامل تھیں، این اے 71کی نمائندگی مثالی رہی ہر کونسل گاؤں سے سینکڑوں معززین لانگ مارچ میں شامل ہوتے رہے، دوپہر سے لیکر رات گئے تک قافلوں کی آمد رہی، مسلم لیگی اپنے پارٹی پرچم اور ساؤنڈ سسٹم والی گاڑیوں کیساتھ پرجوش طریقے سے شامل ہو تے، موسیٰ الٰہی ہاؤس میں سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین، ایم این اے چوہدری حسین الٰہی، چوہدری موسیٰ الٰہی ورکروں سے ملاقاتیں کرتے رہے، لانگ مارچ کی قطاریں کھاریاں سے سرائے عالمگیر شہر تک لگ رہیں اور جگہ جگہ معززین کے خطاب سننے کیلئے سپیکر ساؤنڈ سسٹم لگائے گئے تھے، چوہدری موسیٰ الٰہی کی طرف سے مہمانوں کیلئے ہزاروں کرسیوں سے پنڈال کو سجایا اور کھاریاں، سرائے عالمگیر کو لانگ مارچ استقبال کے تشہیری بینرز سے سجا رکھا تھا۔ سرائے عالمگیر لانگ مارچ استقبال میں آنے والے عمائدین کے اعزاز میں موسیٰ الٰہی ہاؤس میں پر تکلف کھانے کا اہتمام،چوہدری وجاہت حسین،چوہدری حسین الٰہی،چوہدری موسیٰ الٰہی لانگ مارچ میں شرکت ہونے والے لوگوں کااستقبال کرتے رہے اور میزبانی کے فرائض بھی سرانجام دئیے اس موقع پر چوہدری سعادت نو ازاجنالہ،چوہدری فاروق افگن کلا چور انکے ہمراہ تھے۔

آج کا اخبار
اشتہارات